تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گوادر میں پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری اسلحہ اور 3 من منشیات برآمد

گوادر: بلوچستان کے شہر گوادر میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ سمیت 3 من منشیات برآمد کرلی اور 4 ملزمان بھی گرفتار کیے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر پولیس نے پہلی کارروائی ٹی ٹی سی کالونی میں کی جہاں گھر پر چھاپے کے دوران 3من منشیات پکڑی گئی، اسی دوران گھر سے کلاشنکوف، میگزین، گولیاں اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد منشیات اور اسلحہ منشیات کے بیوپاری جان محمدعرف جعفر بیل کے تھے، بعد ازاں جان محمدعرف جعفر بیل کے دوسرے بنگلے پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے 10کلوگرام منشیات اور 5گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ بنگلے میں زنجیروں سے جھکڑا ایک غیرملکی پایا گیا جسے بازیاب کرالیا گیا، جان محمدعرف جعفربیل کا بیٹا دلاور سمیت 4افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔

تربت: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

متعلقہ ادارے کا مزید کہنا تھا کہ جان محمد اور اس کے بیٹے منشیات سمندری راستے اسمگل کرنا چاہتے تھے، اسمگلرز نے غیرملکی کوزر ضمانت کے طور پر مغوی بنا رکھا تھا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

Comments

- Advertisement -