بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سیاست میں بڑا بریک تھرو ! پی ٹی آئی کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

اس موقع پر پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شمولیت کرنے والوں کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع نے بتایا گلگت بلتستان کے سابق گورنر جلال حسین، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبر، سابق قائد حزب اختلاف شفیع، اور سابق وزرا فتح اللہ، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Ramadan Calendar 2026- Karachi- Lahore-Islamabad

اس کے علاوہ خان اکبر خان، مولانا سلطان رئیس اور ایمان شاہ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پریس کانفرنس استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں آئی پی پی کے سینئر رہنما چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر، پنجاب کے صدر رنان ذیراحمد، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور پارٹی میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کا شمولیت کا خیرمقدم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں