تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نصف شہر کو بجلی کی فراہمی معطل

کراچی : شہر قائد میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث نصف شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، جس کے باعث کراچی کے 30 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے، گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے نصف کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں نیوکراچی،گلشن اقبال،بفرزون،شادمان ، سرسیدٹاؤن،کلیانہ ٹاؤن،ناگن چورنگی،پی ایس ایچ ایس ، سرجانی، ایف بی ایریا، اورنگی ٹاؤن اورنارتھ ناظم آباد شامل ہیں جبکہ سائٹ انڈسٹریل زون ،نارتھ کراچی ،ایف بی ایریا ،کورنگی میں صنعتیں بھی بند ہوگئی۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 220 کے وی ہائی ٹنشن لائن ٹرپ کر گئی ہے ، اس کی وجہ سے منسلک گرڈ پر بجلی کی فراہمی میں اثر آیا ، بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایک گھنٹے تک مکمل ہونے کا امکان ہے ، سسٹم میں لوڈ موجود ہے جس کی بنا پر بحالی کا عمل فوری ہونے کا امکان ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنےوالی لائن این کے آئی بلدیہ ایک اور 2 میں ٹرپنگ ہوئی ، جس کی وجہ سےبجلی کی فراہمی متاثرہوئی ، الحمداللہ باقی ملک کا پورا نظام اس وقت بالکل معمول کےمطابق ہے، این ٹی ڈی سی اور کےالیکٹرک بجلی کی بحالی میں مصروف ہیں ، لائنیں ٹرپ ہونےکی وجوہات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے رواں ہفتے تیز آندھی کے باعث بھی 900 کے قریب فیڈربند ہوئے تھے جبکہ کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، شدید گرمی میں شہر میں بجلی کی 6 سے 7 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک نے شہر کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا  کہ اکثر علاقوں میں مرمت کے نام پر 10 سے 12 گھنٹے کی بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے۔۔

Comments

- Advertisement -