The news is by your side.

Advertisement

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کراچی کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی: ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی کے آٹھ گریڈ اسٹیشنوں نے کام کرنا بند کردیا ہے، جس کے باعث کراچی کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے ایک گریڈ اسٹیشن کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرئی گئی ہے ، جبکہ دیگر گریڈ اسٹیشن کے بارے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بلوچ کالونی، لیاری ، کھڈہ مارکیٹ، محمودآباد، گارڈن ، صدر ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل، جیکب لائن، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ اور سلطان آباد و دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر کے ریڈ زون سمیت سول اسپتال اور دیگر نجی اسپتالوں  کی بجلی بھی معطل ہوگئی ہے۔ جس سے مریضوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل بھی بریک ڈاون کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے میں ایک سے دو روز کا وقت لگ گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں