تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

عالمی طاقتیں شام میں جنگ بندی پرمتفق

میونخ: جرمنی میں شامی بحران پرمذاکرات میں عالمی طاقتیں شام میں جنگ بندی اورفوری امداد کی فراہمی پرمتفق ہوگئیں۔

جرمنی کےشہرمیونخ میں جاری مذاکرات میں روس اورامریکہ شام میں جنگ بندی پرراضی ہوگئے۔

مذاکرات کےبعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےروسی ہم منصب سرگئی لاروف اوراقوام متحدہ کےخصوصی مندوب برائےشام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

جنگ بندی پرایک ہفتے میں عمل کرانے کی تیاریاں شروع کی جائیں گی جبکہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بلا تعطل فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی تاہم داعش اورالنصرہ فرنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ شامی بحران پراس سے قبل بھی مذاکرات اور معاہدے ہوئے تاہم عمل درآمد نہ ہوسکا۔ جنوری دوہزار چودہ میں تنازع کے حل لیے جنیوا مذاکرات میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی تھی ۔ اکتوبر دوہزار پندرہ میں بھی سترہ ممالک نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تاہم عمل درآمد نہ ہوسکا۔

Comments

- Advertisement -