پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈگری کا ریکارڈ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا اور کیس کی آئندہ سماعت 9 دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈگری کا مکمل ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے واضح کیا کہ HEC کو وکالت کی ڈگری کی تصدیق سمیت مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا اور کراچی یونیورسٹی کے حقائق سے آگاہ مجاز افسر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈگری کے ریکارڈ کو جانچنے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا جائے گا اور کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

عدالت نے عدالتی معاون کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر درخواست کی معاونت کریں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں