ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کابینہ توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر 80کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا۔

پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سے گوادر تک کیا جائےگا۔ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت تعمیراتی کام شروع کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 80کلومیٹر پائپ لائن ایک سال میں بچھائی جائےگی جس کے لیے 15کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے۔

منصوبے کیلئے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیےجائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں