ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

میانوالی میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی کی پولیس چیک پوسٹ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور مرنے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میانوالی میں پولیس کی پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ہوا تھا تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو زخمی کر دیا تھا دوسری جانب جواں مردی سے حملہ پسپا کرنے کی کوششوں کے دوران ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

اس دہشتگرد حملے کی اداروں کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی تھی جس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور حملے میں پولیس کی جوابی کارروائی میں مرنے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں دہشتگردوں کے شناخت زبیر نواز اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دونوں دہشتگردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیز اور جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے ہوئی۔

حکام کے مطابق زبیر نواز کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا اور لکی مروت کے ٹی ٹی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا جو اس سے قبل پنجاب میں فرقہ ورانہ قتل عام، بھتہ خوری اور دیگر جوائم میں مطلوب تھا۔

’پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں کس ہمسائے کا ہاتھ ہو سکتا ہے وہ سب جانتے ہیں‘

جب کہ دوسرا مارا جانے والا دہشتگرد محمد خان بھی اسی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ کا سرشار رکن اور زبیر نواز سے بھی زیادہ خطرناک تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں