تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں اہم منصوبہ

سعودی عرب چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے صنعتی حفاظت اور نقصان کی روک تھام کی میزبانی کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق چار روزہ کانفرنس سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے سربراہی میں معنقد ہوگی، جس میں سعودی عرب کی بلڈنگ اکیڈمی حفاظت کی آگاہی کو فروغ دینے کےلیے تیار کی جارہی اکیڈمی سے متعلق بتایا گیا۔

سعودی بلڈنگ کوڈ نیشنل کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سعد صالح نے کہا کہ سعودی بلڈنگ کوڈ اکیڈمی وژن 2030 پروگرام کے مطابق قائم ہو گی۔

اکیڈمی انسپیکشن، ڈیزائننگ کی ٹریننگ اور نئی ٹیکنالوجیز پر تحقیق کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی اور اس کے علاوہ بلڈنگ کوڈ اور منصوبوں کا جائزہ بھی لے گی۔

منصوبے کے تحت محفوظ ڈیزائننگ، بلڈنگ کوڈ کے بارے میں آگاہی، عمل درآمد اور بلڈنگ کوڈ کے کامیاب نفاذ کے ذریعے لوگوں کو حفاظت اور نقصان کی روک تھام کے بارے میں تعلیم دینا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -