The news is by your side.

Advertisement

منڈی بہاؤالدین میں ڈکیتی کی بڑی وارادت، ڈاکو لاکھوں روپے کر فرار

منڈی بہاؤ الدین: صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں مسلح ڈاکو نجی بینک کے باہر سےکم وبیش نوے لاکھ روپےکی رقم لے کر فرار ہوگئے ہیں، مزاحمت پر ایک گارڈ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤ الدین کی غلہ منڈی میں پیش آیا، جہاں نجی بینک سے کیش مرالہ برانچ منتقل کی جارہی تھی کہ اسی دوران دو مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی،بینک میں موجود گارڈز کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی، اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مسلح ڈاکو نوے لاکھ کی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کےلئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں