تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، اہل خانہ جمع پونجی سے محروم

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان گھر سے کروڑں روپے مالیت کا سونا چاندی اور نقدی لوٹ کے فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایس ایچ بلاک چھ میں ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آئی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شلوار قمیض پہنے ملزمان گھر میں کود کر داخل ہوئے، تمام ملزمان نے اپنےچہرے ڈھاٹےسےچھپا رکھے تھے۔

خاتون کے مطابق ملزمان نےگھر میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، ملزمان نے ایک کروڑ سےزائد مالیت کا سونا اورتین کلوچاندی لوٹی،جاتے جاتے گھر میں رکھے تین لیپ ٹاپ بھی لے گئے۔

خاتون نے اتنی بھاری مقدار میں سونا گھر پر رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ قبل میرا بینک لاکرخراب ہوگیا تھا، لاکرخراب ہونےکی وجہ سےسونا،چاندی گھرلےآئی تھی۔

اس سے قبل جون میں بھی شہر قائد کے پوش علاقے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی ، جہاں ملزمان 80تولہ سونا، روپے ، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانےمیں درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ تین ملزمان سونا، روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مار کی گئی۔

Comments

- Advertisement -