The news is by your side.

Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان برآمد

کراچی:جناح ٹرمینل کراچی پر کسٹمزحکام نےاسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔38 مسافروں کے ذریعے 6 کروڑ روپےمالیت کی اشیا ضبط کر لی گئیں۔

ڈپٹی کلکٹر کے مطابق پکڑی گئی مصنوعات ضبط کرکے7ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث38کھیپیوں کے پاسپورٹ بھی قبضےمیں لےلیےگئے ہیں۔

سامان کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمزحکام اور عملےکیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ دبئی سےنجی ایئرلائن کی پرواز سے آئے38مسافروں کا سامان شک ہونےپرچیک کیاگیا تو مسافروں کے سامان سےلیپ ٹاپ،میموری کارڈز،مصنوعی زیورات برآمد کر لیے گئے۔

مسافروں سےآئی فون،یوایس بی،گلاس بیٹس،ایپل واچ،آئی پیڈ، ٹیبلیٹ، کانٹک لینس، کاسمیٹکس، الیکٹرونکس اشیا، سگریٹ، چاکلیٹس،موبائل فونز اور پرفیومز برآمد کیے گئے۔

سامان کسٹمزحکام کی ملی بھگت سےگرین چینل سےکلیئرکرنےکی کی کوشش کی جارہی تھی۔ دبئی سے آنے والے 38 مسافروں کےسامان کوغیرقانونی طورپرکلیئرکیاجارہاتھا۔ کراچی:کلیئرنس میں ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملہ ملوث تھا۔

غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمزحکام وعملےکافوری تبادلہ کردیاگیا ہے اورکسٹم اسٹاف کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں