جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

سعودی حکومت کا عوامی سہولت کیلئے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی کمیونیکشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے اندورن ملک لینڈ لائن اور موبائل کالز کی قیمتوں میں کمی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی نے صارفین کی سہولت کےلیے موبائل فون اور لینڈ لائن کی اندورن ملک کالوں کی قیمتیں مقرر کردیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمیونیکیشن کمپنیاں ایک دوسرے سے کالوں کی قیمت تھوک کے حساب سے وصول کرتی ہیں، اسی لیے سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کالوں کے ہول سیل ریٹ انتہائی حد تک کم کردئیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کال ریٹس کا تعین دیگر ممالک کے کامیاب تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروسز پر اندورن ملک کالوں کا حتمی نرخ فی منٹ 5.5 ھللہ کے بجائے 2.2 ھللہ ہوگا جبکہ لینڈ لائن کال کی ایک منٹ مکالمے کا ریٹ 2.1 کے بجائے 1.1 ھللہ ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں