منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کراچی پولیس نے ایئرپورٹ پرحملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس اور رینجرزنے ایئرپورٹ پرحملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ائیرپورٹ کے اطراف آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

انچارج سی ٹی ڈی ملیر علی رضانے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ ملزمان کو حساس ادارےکی اطلاع پرمحمدخان کالونی اتحادٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیم کے دواہم کمانڈربھی شامل ہیں۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگردوں سےملنے والے تحریری موادسےپتہ چلاہےکہ وہ شارع فیصل پرکسی بھی سرکاری عمارت پرقبضہ کرکےایئرپورٹ پرحملہ کرناچاہتےتھے۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ائیرپورٹ کے قریب کھوسہ گوٹھ میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں