جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ! بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 49 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سب سے اہم کامیابی لاہور میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ کی گرفتاری ہے، جس کے قبضے سے حساس عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع، بشمول لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 49 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

لاہور سے گرفتار بھارتی ایجنٹ مجتبیٰ کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 16 ہزار گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز اور آئی ای ڈی بم شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے، جو صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اس کامیاب کارروائی کو صوبے کی سیکیورٹی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں