تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

نمک کے بغیر کھانا نمکین اور ذائقے دار بنائیں، حیران کن ایجاد

عوام الناس بالخصوص بلند فشار خون کے مریضوں کیلیے خوشخبری ہے کہ وہ بغیر نمک کے بھی اپنے کھانے کو نمکین اور مزیدار بناسکتے ہیں۔

نمک صحت کیلیے بالخصوص بلند فشار خون کے مریضوں کیلیے زہر قاتل کا درجہ رکھتا ہے اس لیے بلڈ پریشر کے اکثر مریض اپنے مرض کو قابو میں رکھنے کیلیے بے ذائقہ پھیکا کھانا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں مگر اب ایسے لوگوں کیلیے خوشخبری ہے کہ ایسی منفرد ایجاد دنیا میں سامنے آگئی ہے جو بغیر نمک کے بھی آپ کے کھانے کو نمکین اور ذائقے دار بناسکتی ہے۔

جی ہاں جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسی حیرت انگیز چوپ اسٹک ایجاد کی ہے جو بغیر نمک کے آپ کے کھانے کو نمک کا ذائقہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ چوپ اسٹک الیکٹرک سمولیشن اور ایک منی کمپیوٹر ویئر ایبل کے تحت کام کرتی ہے جو کھانےوالی کی کلائی پر بندھا ہوتا ہے یہ ڈیوائس سوڈیم ائیون ٹرانسمٹ کرتی ہے اور جب اس چوپ اسٹک سے آپ کھانے کھاتے ہیں تو یہ آپ کے منہ میں نمکین غذا ہونے کا احساس دلاتی ہے۔

اس منفرد ایجاد کا سہرا ٹوکیو کی میجی یونیورسٹی کے سر ہے اور اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ پروٹو ٹائپ ماڈل ہے مگر توقع ہے کہ آئندہ سال صارفین کو یہ چوپ اسٹکس دستیاب ہوں گی۔

محققین نے یہ بھی بتایا کہ اس چوپ اسٹک کا لوگوں میں ٹرائل بھی کرایا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس آلے کے ذریعے کم نمک والے کھانوں کا ذائقہ زیادہ نمکین محسوس ہوتا ہے محققین کے مطابق یہ چوپ اسٹکسک بجلی کا بہت کم استعمال کرتی ہے جو انسانی جسم پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ چین اور جاپان میں چوپ اسٹکس کا استعمال بہت عام ہے اور بالخصوص جاپان کے روایتی پکوانوں میں نمک کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اس چوپ اسٹک کا مقصد جاپان کے مقبول ترین پکوانوں میں نمک کی مقدار کو کم رکھنا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق جاپان میں ایک بالغ فرد اوسطا روزانہ 10 گرام نمک استعمال کرتا ہے جو کہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے دگنا ہے۔

Comments

- Advertisement -