تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اسلحے اور شیر کے ساتھ ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

ریاض : نوجوان کو شیر اور اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل ہوئی تو سیکیورٹی اداروں نے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک نوجوان نے سوخی میں آکر خود کار اسلحے اور جنگل کے بادشاہ شیر کے ساتھ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر تو سیکیورٹی فورسز نے سعودی نوجوان گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کو گھر کے اندر کھڑی جیپ پر بیٹھ کر مشین گن سے ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک شیر بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کو دیگر ہتھیاروں کی نمائش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ریاض پولیس نے نوجوان کی شناخت کرنے کے بعد گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Comments

- Advertisement -