جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

سردیوں میں چائے بناتے ہوئے ایک چیز لازمی ڈالیں، چھوٹی موٹی تکالیف بالکل غائب

اشتہار

حیرت انگیز

سردی کے ٹھنڈے دن میں گرم چائے کے کپ سے زیادہ راحت بخش کوئی چیز نہیں ہے، چائے کا تازہ پیا ہوا کپ ناصرف آپ کے جسم کو گرمی دیتا ہے بلکہ کئی دوسرے طریقوں سے بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھانے اور سردی کے علاج سے لے کر آنتوں کو صحت مند رکھنے تک، ذیل میں دی گئی چائے آپ ہر وقت پینا چاہیں گے۔

سردیوں کے موسم میں چائے پینا سب کو پسند ہوتا ہے لیکن چائے میں شامل چھوٹا سا مصالحہ لونگ نہ صرف ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لونگ معدے کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ میں جلن یا گیس کی تکلیف کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، لونگ گلے کی خشکی اور خراش کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لونگ منہ کی بدبو کو دور کرنے اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے میں بھی موثر ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں۔ ساتھ ہی، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور لونگ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں چائے میں لونگ شامل کرنے سے جسم کو سکون اور طاقت دونوں ملتی ہیں، اور یہ صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں