منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 10 غیر ملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سوڈانی، مصری اور یمنی شہریت رکھنے والے 10 غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کو بغیر حج پرمٹ کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی حکام نے گرفتار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی نے تمام سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ حج 2026 کے سیزن کے لیے مقررہ تمام قواعد و ضوابط اور گائیڈ لائنز کی سختی سے پابندی کریں۔

عمرہ زائرین اور عازمین حج کیلئے اہم خبر

حجاج کرام کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ڈائریکٹوریٹ نے واضح کیا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں