جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

مکہ بارڈر گارڈز نے سمندر میں پھنسے دو غیر ملکیوں کو ریسکیو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب میں مکہ بارڈر گارڈز نے سمندر میں پھنسے دو بنگلہ دیشی باشندوں کو ریسکیو کرکے ان کی زندگیاں بچالیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ کے علاقے میں الیت میں بارڈر گارڈز کی تلاش اور امدادی ٹیموں نے بحیرہ احمر میں کشتی حادثے کے بعد دو بنگلہ دیشی باشندوں کو ریسکیو کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق بارڈر گارڈز نے دو غیر ملکیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ضروری امداد فراہم کی۔ بارڈر گارڈ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام سمندری صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کریں۔

خانہ کعبہ کے تقدس اور خوبصورتی کے لیے کام کا آغاز

ہنگامی صورتحال کی صورت میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 994 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں