site
stats
عالمی خبریں

ربیع النورکی آمد پرمکے کا آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا

مکہ المکرمہ: ربیع الاول کا چاند نظرآنے کی خوشی میں مکہ کلاک ٹاورکو لیزرلائٹس سے منور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ المکرمہ میں روشنیوں کا یہ اہتمام ربیع الاول کے چاند نظرآنے کے بعد نبی کریم صلی علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں خانہ کعبہ سے منسلک سعودی عرب کی بلند ترین عمارت مکہ کلاک ٹاورکو جدید ترین لیزرلائٹس سے منور کیا گیا ہے جو کہ آسمان کو بقعہ نور بنارہی ہیں۔

مذکورہ لائٹس روزانہ سرِشام روشن کردی جاتی ہیں، لیزرلائٹس کی روشنی سے مکے کا آسمان نہایت خوبصورت اورروح پرورمنظرپیش کررہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top