بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکر مکرمہ میں موسلا دھار بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور عبادات میں مصروف رہے۔

رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں رحمت کے بادل جم کر برسے، زائرین عبادات میں مشغول رہے۔

زائرین نے بارش برسنے پراللہ کا شکر ادا کیا اور اسے رحمت قراردیا جبکہ مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کے مناظرکیمرے کی آنکھ نے قید کرلیے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔

اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

ممکنہ حملے کے پیشِ نظر سعودی عرب میں وارننگ الارم، شہریوں کیلیے اہم ہدایات

عدالت نے درخواست کی تھی کہ جو کوئی بھی انسانی آنکھ یا دوربین کے ذریعے ہلال دیکھے، وہ اپنی شہادت درج کرانے کے لیے قریبی عدالت کو مطلع کرے۔ شہری عدالتی حکام تک رسائی کے لیے مقامی انتظامی مراکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں