مکہ مکرمہ: مکہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ بس پراجیکٹ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام سے حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک نئے روٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام سے حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک نئے روٹ کا مقصد مذہبی اور ثقافتی مقامات کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین عمرے کی ادائیگی کے بعد شہرِ مقدس کے اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں جن میں جبل النور اور جبل الثور سب سے اہم ہیں۔
جبل النور کی چوٹی پر غار حرا واقع ہے جبکہ اس کے دامن میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ قائم ہے جہاں خصوصی طور پر غار حرا کا مجسم ماڈل بھی بنایا گیا ہے تاکہ وہ زائرین جو پہاڑ کی چوٹی پر نہ جا سکیں وہ یہاں غار کے ماڈل کو دیکھ سکیں۔
مکہ مکرمہ بس کا نیا روٹ حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے جس میں قرآن کریم میوزیم، غار حرا اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
اس ٹرانسپورٹ کے تحت شہرِ مقدس کے 12 روٹس پر بس سروس فراہم کی جارہی ہے جس میں چار سو بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 431 بس اسٹیشنز قائم ہیں، جن کی مجموعی مسافت 580 کلو میٹر ہے، مکہ مکرمہ بس کے آغاز سے اب تک 188 ملین (18 کروڑ 80 لاکھ) مسافروں کو ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جا چکی ہے۔
سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لئے بڑی خوشخبری
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقدصد رہائشیوں اور زائرین کو عالمی معیار کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہے جو سعودی وژن کے اہداف کے مطابق ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


