تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مزے دار ملائی کباب بنانے کی ترکیب

عید قرباں کی آمد آمد ہے اور آپ قربانی کے گوشت سے مختلف انواع و اقسام کے کھانے بنانے کا سوچ رہے ہوں گے۔

جانور کی قربانی کے بعد ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے چٹ پٹے اور مزیدار  اور لذیز پکوان کھانے کو ملیں مگر بعض اوقات کوشش کے باوجود بھی ناکامی کا سامنا رہتا ہے۔

 آج آپ کو بتاتے ہیں کہ  مزے دار ملائی کباب اور  ملائی بوٹی بنانے کا طریقہ

اجزا

قیمہ / بوٹی: 1 کلو

ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

لال مرچ پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پسا ہوا: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

کچا پپیتا پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ (گوشت گلانے کے لیے )

ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا: آدھی گڈی

پودینہ باریک کٹا ہوا: آدھی گڈی

ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی: 6 سے 8 عدد

ڈبل روٹی سلائس: 4 عدد

دودھ ایک پیالہ

انڈے: 2 عدد

فریش کریم: آدھی پیالی

کوکنگ آئل: تلنے کے لیے

ترکیب

ڈبل روٹی کو ایک پیالی دودھ میں 10 سے 12 منٹ تک بھگو لیں، پھر دودھ سے نکال کر اسے اچھی طرح سے دبائیں تاکہ سارا جذب ہونے والا دودھ نکل جائے۔ پھر قیمے یا بوٹیوں میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، پپیتا، ہردھنیا، پودینہ اور ڈبل روٹی کو اچھی طرح سے گوند کر ملائیں۔

مزید پڑھیں: بازار جیسے مزے دار سیخ‌ کباب گھر میں‌ بنانے کا طریقہ

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کا ایک اور مزیدار پکوان، گھر پر بنائیں بُھنا گوشت

قیمے میں فریش کریم ملا کر لمبے لمبے کباب بنا لیں اور لکڑی کی سیخوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے انہیں فریج میں رکھ دیں تاکہ یہ ٹوٹنے سے بچ جائیں۔

اب گہرے برتن یا کڑاہی میں تیل ڈال کر اسے چولہے پر تین سے پانچ منٹ تک  گرم کریں اور پھینٹے انڈوں میں ڈبو کر انہیں تلنے کے لیے رکھ دیں۔

اگر آپ ملائی بوٹی بنانا چاہتے ہیں تو بوٹیوں میں تمام اجزا شامل کرنے کے بعد انہیں تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں اور پھر انہیں سیخوں میں پرو کر سینک لیں۔

Comments

- Advertisement -