ممبئی (4 فروری 2026): بریک اپ کے بعد بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کی جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ ملائکہ اروڑا کا ردعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ارجن کپور نے اپنی آنجہانی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دکھ، ہمت اور اس طاقت کا ذکر کیا جو ان کی والدہ نے انہیں دی۔
اس پوسٹ پر ان کے دوستوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے محبت کا اظہار کیا گیا جن میں ان کی سابقہ محبت ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا دروازہ بند نہیں کیا اب بھی محبت پر یقین ہے: ملائکہ اروڑا
ارجن کپور نے پوسٹ میں لکھا کہ زندگی حال ہی میں مجھ پر کچھ زیادہ ہی سخت رہی ہے لیکن کوئی بات نہیں، میں نے پہلے بھی مشکلات کا سامنا کیا اور دوبارہ بھی کروں گا اور ابھر کر سامنے آؤں گا۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ان کی والدہ نے انہیں زندگی کا وقار اور ہمت کے ساتھ سامنا کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کا اختتام اس امید پر کیا کہ کسی دن وہ دونوں مل کر یہ سالگرہ منائیں گے۔
ارجن کپور کی سابقہ پارٹنر ملائکہ اروڑا نے اس پوسٹ پر ریڈ ہارٹ ایموجی کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ بالی وڈ کی دیگر کئی شخصیات نے بھی کمنٹس سیکشن میں اپنی حمایت اور محبت کا اظہار کیا۔
اداکار کی بہنوں جھانوی اور خوشی کپور، ان کے چچا سنجے کپور اور ساتھی اداکاروں بشمول کرینہ کپور خان، رکل پریت سنگھ، ویر داس، علی فضل اور زویا اختر نے بھی دل کے ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیا۔
ارجن کپور حال ہی میں مدثر عزیز کی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ میں نظر آئے تھے جس میں رکل پریت سنگھ، بھومی پیڈنیکر اور ہرش گجرال نے اہم کردار ادا کیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


