ممبئی (14 جنوری 2026): بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ہرش مہتا نامی شخص کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق کچھ ماہ قبل ملائکہ اروڑا کی ایک شخص کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں، بعدازاں اس شخص کی شناخت ہرش مہتا کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ بالی وڈ اداکارہ کا بوائے فرینڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا دروازہ بند نہیں کیا اب بھی محبت پر یقین ہے: ملائکہ اروڑا
حال ہی میں ملائکہ اروڑا ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔
ملائکہ اروڑا اور ہرش مہتا نامی شخص کو پہلی بار ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران ساتھ دیکھا گیا تھا، بعد ازاں دونوں کو ایئرپورٹ پر بھی دیکھا گیا لیکن انہوں نے ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کیا۔
بالی وڈ اداکارہ نے شو میں کہا کہ لوگوں کو باتیں بنانا بہت اچھا لگتا ہے، اگر آپ کسی کے ساتھ نظر آ جائیں یا باہر جائیں تو یہ موضوع بحث بن جاتا ہے، میں بلاوجہ ان باتوں کو ہوا نہیں دینا چاہتی کیونکہ اس کا کوئی مقصد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقین کریں میں جب بھی باہر نکلتی ہوں چاہے وہ کوئی پرانا دوست ہو، شادی شدہ دوست ہو، منیجر ہو یا کوئی بھی ہو میرا نام فوراً اس کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے، میری والدہ مجھے فون کر کے پوچھتی ہیں کہ اب یہ کون ہے؟ یہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ یہ اب محض ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔
ارجن کپور زندگی کی اہم شخصیت
شو کے دوران اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے انسان ہیں جو میرے لیے بہت اہم ہیں اور میری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں، حالات جو بھی ہوں میں اپنے ماضی یا مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی، اس بارے میں پہلے ہی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور میڈیا میں اس کا کافی چرچا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


