بھارتی اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑا نے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی اس دوران مداح نے ان سے انڈسٹری میں سب سے پسندیدہ آئیکون کے بارے میں سوال کیا۔
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک نام نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ کئی لوگ سے متاثر ہیں لیکن اگر انہیں پسندیدہ شخص کا ذکر کرنا ہو تو وہ ان کا بیٹا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملیالم میں پلی بڑھی ہوں تو مجھے یاد ہے کہ واقعی ان کو آئیڈلائیز کرتی تھی لیکن اگر مجھ سے پوچھیں تو دنیا میں میرا سب سے پسندیدہ شخص میرا بیٹا ہے۔
واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی پہلی ملاقات کافی کمرشل شوٹ کے دوران ہوئی تھی جہاں دونوں نے فوری تعلق محسوس کیا۔ دھیرے دھیرے یہ تعلق رومانس میں بدل گیا۔
یہ پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کی زندگی میں آنے والا تیسرا شخص کون ہے؟
اطلاعات کے مطابق دونوں نے شادی کرنے سے پہلے 5 سال تک ڈیٹنگ کی۔ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2002 میں انہوں نے اپنے بیٹے ارہان کو خوش آمدید کہا۔
18 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد سابق جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کرلی اور 2017 میں ان کی طلاق کو حتمی شکل دی گئی۔
طلاق کے بعد دونوں نے چیزوں کو عوام میں دوستانہ رکھا اور ارہان کی پرورش پر توجہ مرکوز کی۔ 2024 میں، ارباز نے ایک دلکش انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے ارہان کو ان کی سالگرہ پر ایک میٹھے پیغام کے ساتھ مبارکباد دی تھی۔
ملائیکہ کا تعلق ارجن کپور کے ساتھ بھی جڑا لیکن دونوں نے بریک اپ کرلیا اور ارباز نے شورا خان سے دوسری شادی کرلی اب گزشتہ روز ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


