جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

ملاکنڈ میں تیز رفتار ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ملاکنڈ : سوات موٹروے پر تیز رفتار ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ مین سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثے پیش آیا ، جس میں تیز رفتار ٹرک الٹنے 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ سوات موٹروےپرٹنل نمبر تین کے قریب پیش آیا، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ، جنہیں بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں ، حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں