سوات: مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان مالاکنڈ کا نائب امیر گل کریم ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق مالا کنڈ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کاکمانڈر مارا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مرنے والا گل کریم کالعدم تحریک طالبان مالا کنڈ ڈویژن کا نائب امیر تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھا۔