اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بیوی نے شوہر کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملاکنڈ(18 جنوری 2026): پرانا سخا کوٹ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بیوی نے شوہرکو قتل کرکے گھر کے صحن میں دفنادیا، شامل تفتیش بیوی نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سخاکوٹ میں لطف الرحمن نامی شہری کئی روز سے لاپتہ تھے، ان کے بھائیوں نے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی تھی، ملاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ان کی بیوی کو شامل تفتیش کیا۔

تفتیش میں ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، لیویز نے ملزمہ کی نشاندہی پر ان کے گھر کے اندر کھدائی کی اور لاش نکال لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ واقعے تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں