ملالہ یوسف زئی کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، شیو سینا -
The news is by your side.

Advertisement

ملالہ یوسف زئی کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، شیو سینا

ممبئی: ہندوؤں کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہیں گے،۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند اور پاکستان دشمن جماعت شیو سینا کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہیں گے، کیوں کہ ملالہ یوسفزئی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

ایک بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق شوسینا کا سنجے راوت گروپ دہشت گردی کے خلاف ملالہ یوسف زئی کی جدوجہد کا احترام کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگر ملالہ بھارت دورہ کرتی ہیں تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد اور سابق وزیر خارجہ خورشید رضا قصوری جیسے لوگ ہمسایہ ممالک میں تشدد اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں لیکن ملالہ نے دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرکے نوبیل انعام جیت لیا۔

شیو سینا رہنما نے کہا کہ “اگر ملالہ کو ہندوستان میں خوش آمدید کہا جائے گا تو یہاں موجود پاکستان سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے بجائے اس کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے”۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ملالہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ہندوستان خصوصاً نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہاں کی نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں