جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

انتہائی خطرناک بات ہے کہ لوگ عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں رہے، ملالہ یوسف زئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن کیلئے دعا گوہوں۔

تفصیلات کے مطابق نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ یہ انتہائی خطرناک بات ہے کہ لوگ عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔

انہوں نے عبادت گزاروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیا۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ انسانیت، ہمارے ایمان اور ہماری اقدار کے خلاف ہے اور اس سانحے نے پوری قوم کو متاثر کیا ہے، دعا کرتی ہوں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں