منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ملالہ یوسف زئی کے شوہر نے سوشل میڈیا صارفین سے اہم سوال پوچھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ، جس میں لکھا ‘مجھے صوفے پر موزے ملے تو میں نے اپنے شوہرعصر ملک سے پوچھا کہ یہ موزے ان کے ہیں تو اُنہوں نے جواب دیا کہ موزے گندے ہیں، آپ اِنہیں دور لے جا کر رکھ دیں، اس لیے میں نے وہ موزے اُٹھا کر کوڑے دان میں ڈال دیے۔

عصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ایک پول کروا لیا۔

جس میں سوال کیا کہ اگر کوئی کہے کہ صوفے پر موجود موزے گندے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟

اس پول پر ابھی تک چھ ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا ووٹ دیا ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق زیادہ تر صارفین نے ملالہ یوسف زئی کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں