The news is by your side.

Advertisement

ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا

نوبل انعام حاصل کرکے پاکستان کانام روشن کرنےوالی ملالہ یوسفزئی نے بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی پہلی ویڈیو میں اپنا مختصر سا تعارف کروایا اور پسندیدہ چیزوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ملالہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے چاہنے والوں سے درخواست کی وہ ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے اور میری 23 سال ہے جو تعلیمی سرگرمیوں کےلیے ہمیشہ متحرک رہتی ہے‘۔

انہوں نے اپنی تعلیم، پسندیدہ امور سمیت دیگر ذاتی چیزوں سے متعلق ویڈیو کے دوران گفتگو کی، ملالہ یوسفزئی کی 56 سیکنڈ کی اس ویڈیو پر لاکھوں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ہزاروں نے اس پر تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے ملالہ یوسفزئی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آپ کی کتاب پڑھی ہے، آپ واقعتاً ایک متاثر کن شخصیت ہیں‘۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی سنہ 2012 میں اس وقت خبروں کی زینت بننا شروع ہوئیں جب طالبان نے انہیں اسکول جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، طالبان کے حملے میں وہ شدید زخمی ہوئیں تاہم انہیں جان بچ گئی۔

امریکا کے مشہور ٹائم میگزین نے 2013 میں دنیا کے طاقتور ترین لوگوں کی فہرست جاری کی جس میں ملالہ کو بھی شامل کیا گیا تھا اور 2014 میں ملالہ یوسفزئی کو بچوں کے حقوق پر کام کرنے کی وجہ سے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی نوبل انعام پانے والی دنیا کی سب سے کم عمر ترین شخصیت ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Malala Fund (@malalafund)

Comments

یہ بھی پڑھیں