لندن (12 فروری 2026): نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ جو پاکستانی طالبات آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ آکسفورڈ اسکالر شپ پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتی ہیں، یہ پروگرام مکمل فنڈڈ ہے۔
ویڈیو پیغام میں ملالہ نے بتایا کہ جب انھوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تو ان کے لیے یہ نہایت اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کے لیے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں ملالہ کی تصویر آویزاں
ملالہ کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، خاص طور پر ان خواتین کو جو اپنی تعلیم کے ذریعے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں۔
ملالہ نے کہا کہ وہ نئی طالبات کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں خوش آمدید کہنے کی منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


