جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

اسپین میں ملالہ یوسف زئی کے نام سے پارک منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین : نوبل انعام یافتہ باہمت پاکستانی نوجوان ملالہ یوسف زئی کے نام سے اسپین میں ایک پارک منسوب کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کیا گیا پارک اسپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل میں واقع ہے جسے ملالہ کی علم دوستی اور بچیوں کے لیے تعلیم میدان میں کی گئی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے.

بین الاقوامی خبر رسان ایجنسی کے مطابق پارک کو ملالہ یوسف زئی کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ دو سالہ جدوجہد کا ثمر ہے جس میں اسکول کے بچوں کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر ایک سرگرمی میں حصہ لینے کے بعد مطالبے میں مزید جان پڑی.

یوم خواتین کے موقع پر اسکول کے طلبا و طالبات کی جانب سے ایک سرگرمی کے دوران محسوس کیا گیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں ہے جو کہ غیر مناسب عمل ہے.

اسکول نے اس کمی کا اظہار بہ ذریعہ اسکول سٹی کونسل کو کیا اور اس حوالے سے ایک خط تحریر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہر میں کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب نہیں ہے چنانچہ کسی ایک جگہ کو خاتون سے منسوب کیا جائے.

سٹی کونسل انتظامیہ نے اسکول کے طلباء و طالبات کا مطالبہ مانتے ہوئے ایک مخصوص جگہ مقرر کر کے ان سے رائے لی کہ وہ کس خاتون کے نام پر اسے منسوب کرنا چاہیں گے جس پر اسکول کے طلبا کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کا نام تجویز کیا گیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں