The news is by your side.

Advertisement

ملان کا لاٹھی چارج، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

پرل: انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی، ڈیوڈ ملان کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انگلینڈ نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے 147 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیود ملان نے 40 گیندوں پر 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ایون مورگن 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر جیسن رائے اور جوز بٹلر نے بالترتیب 14 اور 22 رنز بنائے۔

جوبی بریسٹو 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بین اسٹوکس کو 16 رنز پر شمسی نے آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نگیڈی دو وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کاک 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہینڈریکس 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔

فاف ڈوپلیسی 11 رنز بنا کر عادل راشد کو وکٹ دے بیٹھے، وینڈر ڈاسن 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں