site
stats
پاکستان

ملائشین آرمی چیف کی پاکستان نیوی اور فضائیہ کے سربراہان سے ملاقات

اسلام آباد: ملائیشین آرمی چیف جنرل دتوسری زلکفل سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملائشین آرمی چیف نے نیول چیف آف اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں رابطے اور فوجی تعاون پر بھی غور کیا گیا، ملائشین آرمی چیف نے نیوی کے پیشہ وارانہ امور کو سراہا۔

بعد ازاں ملائشین آرمی چیف جنرل دتوسری زلکفل نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کی مشترکہ مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top