تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ایک بار پھر اسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل کے عارضے کے باعث‌اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اہلخانہ نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کا ایک ہفتہ قبل ہی ایک معمولی آپریشن (الیکٹومیڈیکل پروسیجر) ہوا تھا جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کی بیٹی مرینا مہاتیر کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے تاہم سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور خاندان نے عوام سے ان کی فوری اور مکمل صحتیابی کی اپیل کی ہے۔

مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے کارڈیک کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہیں‌ تیسری بار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد 24 برس تک اپنے ملک کے وزیراعظم رہے ہیں اور اب بھی ایک سرگرم رکن پارلیمنٹ ہیں۔

Comments