تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملائیشین ایئر لائنز کے طیارے کو شدید جھٹکے، 40 مسافر زخمی

کوالالمپور: ملائیشین ایئر لائنز کے لندن سے کوالالمپور آنے والے مسافر طیارے کو دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے مسافر اور عملے کے 40 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے میں طیارے کے اندر چیزیں بکھر گئیں اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملائیشین ایئر لائنز کے فیس بک صفحے کے مطابق پرواز ایم ایچ ون لندن سے کوالالمپور جارہی تھی۔ خلیج بنگال کے اوپر طیارے کو شدید جھٹکے لگے جس سے 34 مسافر اور عملے کے چھ ارکان زخمی ہوگئے۔ طیارے میں 378 مسافر سوار تھے۔

plane-2

plane-1

جھٹکوں کی وجہ سے مسافروں میں خوف پھیل گیا اور طیارے کے اندر چیزیں بکھر گئیں۔ کوالالمپور پہنچنے پر زخمیوں کو میڈیکل عملے نے طبی امداد دی۔

ملائیشین ایئر لائنز نے ناخوشگوار واقعہ پر مسافروں سے معذرت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -