بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ملائیشیا کا ویزا آن لائن حاصل کرنے کی فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وہ پاکستانی جو مناسب بجٹ میں سیاح کے طور پر کسی ملک کی سیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ملائیشیا ان کیلیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

ملائیشیا اپنے خوبصورت شہروں، ساحلوں، سرسبز و شاداب جنگلات اور تاریخی مقامات کی وجہ سے دنیا میں سیاحت کیلیے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔

ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح ملک کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستانی چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانیوں کیلیے ملائیشیا کا ای ویزا منظوری کی تاریخ سے چھ ماہ تک کیلیے کارآمد ہوگا۔

ای ویزا کیلیے یہ دستاویزات درکار ہیں:

  • پاکستانی پاسپورٹ اور اس کے بایولوجیکل انفارمیشن صفحے کی ڈیجیٹل کاپی
  • درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر
  • رہائش کا ثبوت
  • واپسی کا ٹکٹ
  • ملائیشیا کے سفر کیلیے فنڈز کا ثبوت

ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے جو پاکستانی تقریباً 1267 روپے بنتے ہیں۔ درخواست گزار سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کرے گا جو 6655 روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں