اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، متعدد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور:ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کشتی میں 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 23 کو بچا لیا گیا ہے۔

میری ٹائم ایجنسی کے مطابق لاپتہ مزید 14 افراد کی تلاش جاری ہے، ممکنہ طور پر کشتی میں سوار تمام افراد کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

اس سے قبل لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ڈوبنے کے خطرے سے دوچار 404 تارکینِ وطن کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

لیبیئن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اس کی ٹوبروک برانچ نے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب یہ کارروائی انجام دی گئی تھی۔

بیان کے مطابق ریسکیو آپریشن اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے کیا گیا۔

بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 45 افراد ہلاک

ادارے کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کو 10 کشتیوں سے بچایا گیا، جو سخت موسمی اور سمندری حالات کے باعث شدید خطرے سے دوچار تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں