تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملائشیا کے وزیرِاعظم کی برطرفی کا عوامی مطالبہ

کوالالمپور: ملائشیا میں عوامی احتجاج زور پکڑ گیا ہے، سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد بھی وزیرِاعظم کے استعفے کا مطالبہ لیے مظاہرے میں شامل ہوگئے۔

ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں حکومت مخالف مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری رہا،عوام کی بڑی تعداد نے وزیرِاعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جبکہ سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد بھی مظاہرے میں شامل ہوگئے۔

سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد نے مظاہرین پر زور دیا کہ عوام اپنی طاقت سے بدعنوان وزیرِ اعظم کو برطرف کردیں۔

یاد رہے کہ حکومت مخالف مظاہرہ وزیرِاعظم نجیب رزاق کے کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوا، جس کے مطابق وزیراعظم ساٹھ کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث پائے گئے، حکومت کے خلاف یہ چوتھا بڑا احتجاج ہے۔

Comments

- Advertisement -