ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

ملائیشیا کے وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ صدر مملکت ، وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم تین روزہ دورے پر اج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، ان کے ہمراہ اعلی سطع وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف ان کا استقبال کریں گے، دورے کے دوران ملائیشین وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔

- Advertisement -

ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن اسلام آباد پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں