بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ایران نے ملائیشیا کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران نے ملائیشیا کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث اس آبی گزرگاہ سے عالمی تجارتی آمد و رفت معطل ہے۔

اپنے خصوصی خطاب میں وزیراعظم انور ابراہیم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے ملائیشیا کے جہازوں کو ”ارلی کلیئرنس” دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم انور ابراہیم نے بتایا کہ ”ہم اس وقت اپنے تیل بردار بحری جہازوں اور ان پر موجود عملے کی بحفاظت واپسی کے عمل کو حتمی شکل دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنا سفر دوبارہ شروع کر سکیں۔”

اگرچہ وزیراعظم نے واضح نہیں کیا کہ کتنے جہازوں کو راستہ دیا گیا ہے، تاہم ماہرین اسے ملائیشیا کی غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی اور ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور علاقائی جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کا بحران پیدا ہوا ہے، جس سے ملیشیا بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ: تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں