مالے: مالدیپ میں صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون وزیر برائے ماحولیات اطمہ شمناز علی سلیم رہا کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و توانائی فاطمہ شمناز علی سلیم کو گرفتار ماہ کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے فاطمہ شمناز علی سلیم کی گرفتاری میں مزید توسیع کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کیا کیونکہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار رکھنے کیلیے کوئی جواز پیش نہیں کیا۔
ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف تحقیقات تاحال جاری ہے۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے ملزمہ پر عائد الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم فوجداری عدالت نے بند کمرے میں کیس کی سماعت کی۔
فاطمہ شمناز علی سلیم کو دارالحکومت مالے میں ان کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں انہیں مزید تفتیش کیلیے ایک ہفتے کیلیے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اپریل 2023 میں کالا جادو کرنے کے شبے میں ایک 62 سالہ خاتون کو تین پڑوسیوں نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد بتایا تھا کہ کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہوتا ہو کہ خاتون کالا جادو کرتی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


