The news is by your side.

Advertisement

پمز اسپتال میں ذہنی معذور مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام

اسلام آباد: پمزاسپتال میں ذہنی معذور مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسپتال انتظامیہ نے ملزم کرشن کمارسمیت آئی سی یو کے اسٹاف کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پمزاسپتال کے آئی سی یو میں زیرِعلاج سوات کی بیس سالہ ذہنی معذورمریضہ کے ساتھ میل نرس کرشن کمار نے زیادتی کی کوشش کی۔

وائس چانسلر پمزڈاکٹرپروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ کوشش کی گئی تھی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ آنےپراسپتال انتظامیہ نےملزم کرشن کمارکومعطل کرکے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹرعابد فاروقی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

واقعے کے بعدانتظامیہ نےخواتین مریضوں کیلئےخواتین اسٹاف تعینات کردیااور میل ڈاکٹر یا میل نرس کوخواتین مریضوں کے معائنے سے روک دیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں