لاہور: پاکستان نرسنگ کونسل نے پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں میل نرسنگ کی اجازت دے دی، سرکاری اداروں میں 50 فیصد میل اور 50 فیصد فی میل نرسنگ کے داخلے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں پہلی بار میل نرسنگ کا آغاز کردیا گیا، پاکستان نرسنگ کونسل نے میل نرسنگ کی اجازت دے دی۔
کونسل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں 50 فیصد میل اور 50 فیصد فی میل نرسنگ کے داخلے ہوں گے۔ پاکستان نرسنگ کونسل نے ماسٹر ان نرسنگ کی 10 سیٹیں بھی بڑھا دیں۔
دوسری جانب ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن نے میل نرسنگ کے فیصلہ پر اظہار تشویش کیا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی میل نرسنگ کی سیٹیں میل کو دے دی گئی ہیں۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میل نرسنگ شروع کرنے سے قبل سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔