تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

ویڈیو: طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ٹیچر کی سرِ عام پٹائی

بھارت کی ریاست راجستھان میں اسکول میں طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے مرد ٹیچر کی سرِ عام پٹائی کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع گنگانگر کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا۔ ٹیچر کی 16 سالہ طالبہ کے اہل خانہ کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ٹیچر کی شناخت راجیش کے نام سے ہوئی جس پر الزام ہے کہ وہ طالبہ کے ساتھ اکثر نازیبا حرکت کرتا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر کو کچھ مرد اور خواتین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسے لاتیں، گھونسے اور چپل سے مارا گیا جبکہ سڑک پر بٹھا کر چہرے پر سیاہ رنگ بھی پھینکا گیا۔

ٹیچر نے طالبہ سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔

Comments

- Advertisement -