تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پڑوسی ملک کی ایٹمی صلاحیت میں اضافہ خطے کے لیے خطرہ ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت بڑھانا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں تخفیف اسلحہ کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ تخفیف اسلحے سے متعلق چند جوہری طاقتوں کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے اور پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی فوجی کارروائیوں امن کے لیے خطرہ، ملیحہ لودھی

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جوہری تجربوں پر دو طرفہ پابندی پر آمادہ ہے جس پر خود بھارت کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ پاکستان فیسائل مواد کے معاہدے کی اصولی مخالفت کرتا ہے۔ ہم خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ تخفیف اسلحے کا عالمی ایجنڈا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی وجہ سے نامکمل ہے۔ اس کی وجہ کچھ ریاستوں کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا پرچار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ریاستیں اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں بہتری پیدا کر رہی ہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ بھی کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

Comments

- Advertisement -